راولپنڈی: پاک فوج نے ملک کے مختلف شہروں میں ممکنہ دہشت گرد حملوں کے خطرے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش جعلی سیکیورٹی الرٹس کی تردید کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مختلف شہروں میں حملوں کے خطرے کا جعلی الرٹ سوشل میڈیا پرچلایا جارہا ہے تاہم سرکاری طور پر کسی بھی خطرے کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکا مزید کہنا ہے کہ پراپیگنڈے کا مقصد خوف وہراس اور کنفیوژن پھیلانا ہے. تمام پاکستانی شہری جعلی کالوں اورغلط پراپیگنڈے پرتوجہ نہ دیں جب کہ آئی ایس پی آرکے حوالے سے کوئی بھی اطلاع آفیشل ویب سائٹ پردیکھی جائے.
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر