امریکی کرنسی 130 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر

کراچی: ڈالر کے سامنے روپیہ مسلسل زیر ہورہا ہے، عوام کے لیے امریکی کرنسی 130 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کے باعث روپیہ آج پھر دباؤ کا شکار رہا، روپے کے مقابلے میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہو کر 130 روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 128 روپے 49 پیسے پر بند ہوا۔ انتخاب کے بعد آنے والی نئی حکومت کے لیے روپے کی گرتی سب سے بڑا معاشی چیلنج ہے۔ روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ سے مہنگائی زور پکڑتی جا رہی ہے جس سے غریب عوام کا جینا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں امریکی ڈالرز کی قیمت پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے، اگر حکومت کی جانب سے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو شدید معاشی بحران آنے کا خطرہ ہے اور روزمرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں