عام انتخابات میں45 ہزار کے لگ بھگ عازمین حج ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق 25 جولائی تک ملک بھر سے 45 ہزار کے لگ بھگ عازمین حج سعودی عرب چلے جائیںگے،25ہزارسرکاری20 ہزار غیر سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج ووٹ نہیں ڈال سکیں گے،پنجاب،سندھ،خیبرپختونخواہ،اسلام آباد،فاٹا کے عازمین حج کی بڑی تعداد ووٹ نہیں ڈال سکے گی،ذرائع کے مطابق بلوچستان کے تمام 4733 عازمین حج ووٹ ڈال سکیں گے،بلوچستان کے عازمین حج کا فلائٹ آپریشن 27 جولائی سے شروع ہوگا،رواں سال پاکستان سے سرکاری غیر سرکاری سکیم کے تحت 1 لاکھ 84 ہزار 210 عازمین حج پر جارہے ہیں،حج فلائٹ آپریشن 15 اگست تک جاری رہے گا،اب تک 14 ہزار سے زائد سرکاری غیر سرکاری سکیم کے تحت عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں –
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر