بھارت: عالم اسلام کے ممتاز مفکر اور روحانی شخصیت اعلی حضرت امام احمد رضا بریلوی کے جانشین مفتی اعظم ہند شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی اختر رضا خان بریلوی انتقال کر گئے ہیں۔آپ تاج الشریعہ اور مفتی اعظم ہند کے القاب سے مشہور تھے۔
آپ کافی عرصہ سے صاحبِ فراش تھے۔ آپ کے انتقال سے عالم اسلام ایک عظیم ترین علمی و روحانی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے-انا للہ وانا الیہ راجعون