واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کی مخالفت کر دی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کا کوئی جوازنہیں ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کہتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت کےساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تاہم دوسری جانب امریکہ نے آئی ایم ایف پیکج سے چین کیلئے پاکستانی قرضوں کی ادائیگی کی مخالفت کی ہے اور امریکی وزیرخارجہ کا ہی کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کا کوئی جوازنہیں، آئی ایم ایف کے تمام معاملات پر نظر ہے۔ ترجمان آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی جانب سے قرض کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، کسی بھی متوقع پیکج پر پاکستانی حکام سےبات چیت نہیں کر رہے۔ تاہم ایک غیر ملکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر قرض لینے پرغور کر رہا ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر