اسلام آباد: نگران حکومت نے وفاقی اداروں کے ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا، متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے اکاونٹنٹ جنرل ملٹری، اکاونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور وزارت خارجہ کے چیف اکاونٹنٹ آفیسر کو سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی سے قبل وفاقی اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے انتظامات کئے جائیں ، 17 اگست کو تنخواہ اور پنشن ادائیگی کر دی جائے، عید سے پہلے متعلقہ محکمے ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر