6 نئے وفاقی وزرا نے عہدوں کا حلف اٹھالیا

وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے 6 نئے وزرا اور وزرائے مملکت نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا جس کے بعد وفاقی کابینہ کی کل تعداد 28 ہوگئی ۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وزرا اور وزرائے مملکت سے حلف لیا۔تقریب کے دوران علی محمد خان، عمر ایوب اور حیدر علی زیدی نے وفاقی وزیر جبکہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔یاد رہے کہ 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی ابتدائی 16 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جبکہ اسی روز 5 مشیروں کے بھی نوٹیفکیشن جاری کیے گئے، جس کے بعد یہ تعداد 21 ہوگئی تھی۔ بعدازاں شہریار آفریدی کو کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان سونپا گیا۔اور 6 نئے وزرا اور وزرائے مملکت کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کی کل تعداد 28 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں