الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کی تعیناتی سمیت 3 ستمبر کے بعد ہونے والے تمام تقرر وتبادلے معطل کرتے ہوئے دو روز میں متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واضح احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا؟
الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کاتبادلہ رکوانے کے لیے سیکریٹری اسٹیبشلمنٹ کو بھی خط لکھ دیا ہے۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ضمنی انتخاب کے باعث آئی جی کی تبدیلی نہیں ہوسکتی، آئی جی پنجاب کا تبادلہ کرکے الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔الیکشن کمیشن سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے 2 روز میں وضاحت طلب کرلی۔