ارکان کی معطلی کا معاملہ بے سود ہے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں سے متعلق قانون میں سقم کی وجہ سے ان کی رکنیت معطلی کا معاملہ بے سود قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قانون میں ترمیم کی سفارشات پارلیمنٹ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ای سی پی ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کی انتخابی اصلاحات کمیٹی سفارشات تیار کر رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ قانونی سقم کے باعث چند گھنٹے میں رکنیت بحال کرنا پڑ جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے رکنیت معطلی کی مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں