پاکستانی دستاویزی فلم، ”رائے دی لیوینگ میریکل‘‘ کا بین الاقوامی اعزاز

اسلام آباد: پاکستانی دستاویزی فلم، ”رائے دی لیوینگ میریکل‘‘ کو بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دستاویزی فلم، ”رائے دی لیوینگ میریکل‘‘ کو حال ہی میں ”کینیڈا شارٹس فلم‘‘ نامی ایک بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں قابل ذکر کاوش قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ”رائے دی لیوینگ میریکل‘‘ تمغہ ٔ شجاعت، ایڈووکیٹ رائے اظہر حسین کی بہادری اور شجاعت کی سچی داستان پر مبنی ہے۔ 2014ء میں، اسلام آباد سول کورٹس پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران قیمتی جانوں کی حفاظت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ رائے اظہر حسین کے جسم میں 7 گولیاں پیوست ہوئیں۔ ان کی بہادری کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے ایڈووکیٹ رائے اظہر کو2016ء میں صدارتی ایوارڈ، تمغہ ٔ شجاعت سے نوازا۔

دستاویزی فلم، ”رائے دی لیوینگ میریکل‘‘ کے ڈائریکٹر، افشار اقبال نے فلم کے متعلق بتاتے ہوئے کہا، ”اس ڈاکیومنٹری فلم کا مقصد نڈر پاکستانیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔‘‘
فلم کی معاون پروڈیوسر اریبہ شاہد کے مطابق، ”رائے دی لیوینگ میریکل‘‘ کے ذریعے ہم انتہا پسندی کے عبرتناک نتائج سے نوجوانوں کو روشناس بھی کروانا چاہتے ہیں تاکہ اُن میں انتہا پسندی اور دھشت گردی کے بارے میں شعور پیدا کیا جا سکے۔‘‘
نئے فلم سازوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے افشار اقبال کا کہنا تھا کہ ”اگرچہ ”رائے دی لیوینگ میریکل‘‘ کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو چکی ہے لیکن نئے فلم سازوں کے لیے پاکستان میں اپنی فلم کی نمائش کرنا ایک کٹھن کام ہے۔‘‘
اس دستاویزی فلم، ”رائے دی لیوینگ میریکل‘‘ کا ٹریلر یہاں دیکھا جا سکتا ہے:

اپنا تبصرہ بھیجیں