نیدرلینڈز کے شہری کا الیکٹرک کار پر 33 ممالک کا سفر

ایک ڈچ شہری، ویبے واکر (Wiebe Wakker) نے بجلی پر چلنے والی اپنی گاڑی ’بلیو بینڈٹ‘ میں 95 ہزار کلومیٹر کا سفر آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مکمل کیا۔
ویبے واکر نے نیدرلینڈز سے آسٹریلیا تک تین سالوں میں 33 ممالک کا طویل سفر اپنی الیکٹرک کار پر مکمل کر لیا۔ ویبے واکر اپنی ’دی بلیو بینڈٹ‘ الیکٹرک کار ڈرائیو کرتے ہوئے ترکی، ایران، بھارت، میانمار، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے راستے آسٹریلیا کے مشرقی شہر سڈنی پہنچے۔ 7 اپریل کو انہوں نے تین برس کے عرصے میں تقریباﹰ 95 ہزار کلومیٹر کا سفر مکمل کر لیا۔

واکر نے تین برس قبل نیدرلینڈز سے اس سفر کا آغاز کیا تھا۔ دنیا بھر سے لوگوں نے ان کی مالی مدد کی، جس کے ذریعے وہ اپنی رہائش، خوراک اور گاڑی کی بیٹری چارج کرنے کی قیمت ادا کرتے تھے۔ ویبے واکر کے مطابق انہوں نے یہ سفر لوگوں کی الیکٹرک کاروں کے بارے میں رائے تبدیل کرنے کے لیے کیا ہے. واکر امید کرتے ہیں کہ ان کے اس عمل سے لوگوں میں الیکٹرک گاڑیوں کی اہمیت اجاگر ہو گی۔

واکر کے بقول، ’’میں لوگوں کی رائے بدلنا چاہتا تھا تاکہ نقل و حرکت کے اس پائیدار ذریعے کے فوائد دیکھ کر لوگ متاثر ہوں اور الیکٹرک گاڑیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔‘‘ واکر کا مزید کہنا ہے کہ اگر ایک شخص دنیا کے ایک حصے سے دوسری حصے تک الیکٹرک گاڑی میں سفر کر سکتا ہے تو روز مرہ کے استعمال کے لیے بھی یہ یقیناﹰ فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں