لاہور اور راولپنڈی میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ

پنجاب حکومت نے لاہور اور راولپنڈی میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کردیا۔ ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق بسوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سےہوگا اور اِس اضافے سے سالانہ سبسڈی میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کمی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت میٹرو بسوں پر سالانہ 9 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی تھی۔
ذرائع محکمہ خزانہ نے بتایا کہ میٹرو بسوں پر اشتہارات لگا کر ان سے آمدن بھی حاصل کی جائے گی جب کہ صوبائی حکومت نے جاری منصوبوں پر سبسڈی بھی کم کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں