لاہور: حکیم الامت، مفکرِ پاکستان، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کا 82 واں یوم وفات آج منگل کے روز ملی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اُن کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے مساجد اور گھروں میں قرآن خوانی ہو گی، البتہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریبات منعقد نہ ہو سکیں گی۔
علامہ محمد اقبالؒ 21 اپریل 1938ء کو وفات پا گئے تھے.
آپ ؒ بیسویں صدی کے معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اُردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی آپ ؒ کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔ شاعری میں آپ ؒ کا بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ علامہ اقبال ؒ کو دور جدید کا صوفی سمجھا جاتا ہے۔ بحیثیت سیاست دان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریۂ پاکستان کی تشکیل ہے، جو انہوں نے 1930ء میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ گو کہ آپ ؒ نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن تحریکِ پاکستان اور مسلمانوں کے لیے ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر