راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی غیر معمولی جنرل باڈی کا اجلاس

اسلام آباد (بیورو رپورٹ): راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی غیر معمولی جنرل باڈی کے اجلاس میں آر آئی یو جے کے الیکشن میں تاخیر اور توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے. آر آئی یو جے کی جنرل باڈی کا اجلاس صدر عامر سجاد سید کی سربراہی میں، نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوا جس صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس پر فخر ہے وہ صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے. 17مارچ کو صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیےقومی سطح کا سیمنار اسلام آباد میں کروایا جارہا ہے اور آئندہ ماہ کے اوائل میں ملک گیر تحفظ صحافت مارچ کآ اعلان کیا ہے۔ وہ آر آئی یو جے کے جنرل باڈی اجلاس سے بطور مہمآن خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

اجلاس سے آر آئی یو جے کے صدرعامر سجاد سید نے کہا کہ ہم کرونا وائرس کے دوران بھی صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے. آر آئی یو جے ملازمتوں کے تحفظ کے لیے بلا امتیاز خدمت کرتی رہے گی. میں شکر گزار ہوں سب کا کہ انہوں ہم پر اعتماد کیا اور قرارداد کو پاس کروایا. سنیئر صحافی سی آر شمسی اور نے کہا کہ آر آئی یو جے اعلی’اقدار کی امین ہے۔ ہم آزادی صحافت اورصحافیوں کے روزگار کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ سینئر صحافی فوزیہ شاہد نے کہا کہ آر آئی یو جے حقیقی معنوں میں صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے. ہم ان کے ساتھ ہیں اور مکمل تعاون کی یقین دھانی کراتے ہیں. آج کے دور میں وقت نکالنا مشکل ہے لیکن موجودہ انتظامیہ اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے.

آر آئی یو جے کے قائم مقام سیکرٹری طارق علی ورک نے کہا کہ آج کے اجلاس پی ایف یو جے کے آئین کے آرٹیکل 11 کے رول 9 بی کے تحت بلایا گیا ہے اور اس رول کے تحت الیکشن میں تاخیر اور توسیع کی جا سکتی ہے اور اس کی منظوری جنرل باڈی سے ہی لی جا سکتی ہے. اجلاس میں علی رضا علوی، مبارک زیب خان، شہزاد چوہدری ، فنانس سیکرٹری آر آئی یو جے حنیف الرحمٰن، مائرہ عمران اور عون شیرازی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر جنرل باڈی نے متفقہ طور پرراولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی موجودہ باڈی کی مدت میں جنوری 2022ء تک توسیع دینے کی منظوری بھی دی. توسیع کی قرارداد سابق صدر مبارک زیب خان نے پیش کی. اس موقع پر نامور صحافی ناصر خٹک نےآر آئی یو جے میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں