پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونیوالی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے پیشِ نظر ان کی تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی اور ایپ کی میموری کو بچانے کیلئے ‘ویو ونس’ کا فیچر متعارف کروادیا۔ نئے فیچر کے تحت اب بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجائے گی۔ یعنی اگر آپ کسی کو ایسی تصویر یا معلومات بھیجنا چاہیں جس کے بارے میں آپ کو یقین نہیں کہ بھیجنا چاہیے یا نہیں تو آپ یہ ویو ونس کے فیچر کو استعمال کر کے بھیج سکتے ہیں کیونکہ اس سے وہ شخص اسے محض ایک بار کھول کے دیکھنے کا اہل ہوگا۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ کے بانی مارک زکربرگ نے جون میں ویو ونس نامی فیچر کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ جلد متعارف کروایا جائے گا جب کہ بیٹا ورژن استعمال کرنیوالے صارفین کے پاس یہ سہولت گزشتہ ایک ماہ سے موجود ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر