پاکستان کے لیے اہم اور بڑا اعزاز، ورلڈ فیڈریشن آف سیلف ڈیفنس نے پاکستان کو نمائندگی دے دی.
تفصیلات کے مطابق ورلڈ فیڈریشن آف سیلف ڈیفنس نے انٹرنیشنل کراٹے کھلاڑی محمد عدنان اسلم کو پاکستان میں اپنا نمائندہ مقرر کردیا ہے۔ عدنان اسلم بلیک بیلٹ فور ڈان ہیں اور ورلڈ گوجوریو کراٹے فیڈریشن کے کوالیفائیڈ کراٹے جج اور ایشین کراٹے میڈلسٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے کوالیفائیڈ ریفری /جج بھی ہیں۔
عدنان اسلم نے بتایا کہ ان کے وسیع تجربہ اور سیلف ڈیفنس کے شعبہ میں خدمات کے پیش نظر انہیں عالمی تنظیم کی نمائندگی دی گئی ہے. ان کی تقرری پر ملک بھر سے کراٹے کے کھلاڑیوں اور کوچز نے مبارک باد دی ہے۔