لاہور: (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی کے سابق پاکستانی امپائر علیم ڈار نے کپتانی میں کرکٹر سرفراز کو مصباح الحق اور بابر سے بہتر قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے علیم ڈار نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں سب سے اچھا کپتان کس کو پایا، انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد سابق کپتان مصباح الحق، شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور بابر اعظم کی طرح پاکستان کے لیے سب سے کامیاب کپتان کے طور پر کھڑے ہیں لیکن اگر کسی کے پاس کھیل کا شعور اور بہتر کپتانی کی مہارت تھی تو وہ سرفراز تھا۔علیم ڈار نے کہا کہ میرے خیال میں ایک وکٹ کیپر بہتر فیصلے لے سکتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہےکہ بولرکیا بولنگ کروا رہا ہے اسی لیے وکٹ کیپر کو کپتان ہونا چاہیے، علیم ڈار نے بابر کی موجودہ کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی کارکردگی اور کپتانی کی مہارت ہی کافی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتان کی بنیادی ذمہ داری ٹیم ورک کو فروغ دینا اور کھلاڑیوں کو ایک مشترکہ مقصد کے لیے متحد کرنا ہے، ایک مربوط اور ہم آہنگ ٹیم کے بغیر، انفرادی صلاحیت یا کپتانی کی ذہانت اچھے نتائج نہیں دے سکتی۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر