آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شئیر

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شئیر کردیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف بجٹ کا جائزہ لے کر وزارت خزانہ حکام سے بجٹ پر بات چیت کرے گا۔
وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ سے قبل معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان چاہتا ہے سٹاف لیول معاہدہ منظوری کے لیے فوری آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کو بھیجا جائے.
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بہت اچھے ہوتے ہیں لیکن خط و کتابت کے وقت آئی ایم ایف کارویہ بدل جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں