اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کیےجانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل اکنامک کونسل نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے اہداف تیار کرلیے جس پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جی ڈی پی کا 7.7 فیصد مالیاتی خسارے کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، وفاق اور صوبوں کو ملا کر 7.1 فیصد مالیاتی خسارے کا بجٹ تیار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد کا مالیاتی خسارہ ہوگا جب کہ قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 7300 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کیےجانے کی تجویز اور بے نظیراِنکم سپورٹ پروگرام کے لیے 430 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر کے لیے 9200 ارب ٹارگٹ مختص کیا گیا ہے، نان ٹیکس آمدن کی مد میں 2800 ارب روپے کا ٹارگٹ مختص کیا گیا۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر