زندہ قومیں اپنا یومِ آزادی انتہائی جوش و خروش سے مناتی ہیں – حافظ محمد عمران ضیاء، سیکرٹری اطلاعات، پاکستان مسلم لیگ ن، جرمنی

جرمنی (راجہ وقاص رضا): قیامِ پاکستان کی جدوجہد میں لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے۔ ہمیں گروہی، لسانی اور علاقائی اختلافات و تعصبات سے نکل کر وطنِ عزیز کی ترقی کے لیے کاوشیں کرنی چاہیں. وطن کی مٹی کا قرض اتارنے کے لیے ہمیں متحد ہو کر پاکستان کو خوش حال مملکت بنانا ہو گا. اللہ پاک پاکستان کا جھنڈا ہمیشہ سر بلند رکھے۔ زندہ قومیں اپنا یومِ آزادی انتہائی جوش و خروش سے مناتی ہیں. ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن، جرمنی کے سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد عمران ضیاء نے مدِمقابل انٹرنیشنل کے جرمنی میں بیوروچیف راجہ وقاص رضا سے خصوصی ملاقات میں کیا. حافظ محمد عمران ضیاء نے مزید کہا کہ مملکتِ خداداد کو آگے بڑھانے اور ترقی یافتہ ممالک کے برابر لانے کے لیے ہر پاکستانی کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق اپنے اندر ایمان، اتحاد اور یقین محکم پیدا کرنا ہوگا اور قائد مسلم لیگ ن، میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہو گا. پاکستان زندہ باد.

اپنا تبصرہ بھیجیں