ملک بھر میں آج 77 واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آج 77 واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر عوام نے ملک بھر میں رنگ برنگی لائٹس، ہری بھری جھنڈیاں ،جھنڈے لگا کر وطنِ عزیز سے محبت کا اظہار کیا۔
کراچی میں بڑی شاہراہوں کے اردگرد قائم عمارتوں کی سجاوٹ نے شہر کے رنگ ڈھنگ ہی بدل دیے، اسلام آباد میں بھی رنگوں کی قوس و قزح چھاگئی۔ ملک کے دیگر بڑے شہروں، کوئٹہ، پشاور، ملتان سمیت ملک بھر میں روایتی انداز سے جشن آزادی منایا جارہا ہے۔
زندہ دلان لاہور کی جانب سے رات 12 بجتے ہی گریٹر اقبال پارک، پنجاب سٹیدیم، کلمہ چوک سمیت دیگر مقامات پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ تاہم بعد ازاں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جب کہ صوبائی دار الحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس کے علاوہ نمازوں کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
جشن آزادی پر مزار قائد کراچی اور مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں