لاہور: ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بھارت روانگی کا معاملہ، بھارتی حکومت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پیش رفت سے آگاہ کردیا ہے اورکہا ہےکہ پاکستان ٹیم کو ویزے جاری کیے جا رہے ہیں اور جلد سکواڈ ممبران کو پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات مل جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کو کلیئرنس کا این او سی موصول ہو گیا، قومی سکواڈ کو پاسپورٹ منگل کو مل جائیں گے، قومی ٹیم 27 ستمبر کو بھارت روانہ ہو گی۔ قومی ٹیم 29ستمبر کو نیوزی لینڈ اور 3اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گی۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر