فرانس کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ناصر علی بھنڈر کے ہاں چاند سے بیٹے کی ولادت

فرانس (بیورو رپورٹ): فرانس کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ناصر علی بھنڈر کے ہاں چاند سے بیٹے کی ولادت، دوست احباب کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور خوشی کا اظہار. ننھے مہمان کا نام شایان علی چوہدری رکھا گیا. اہلِ خانہ نے احباب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے علاقہ منکیرہ، ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والے چوہدری ناصر علی بھنڈر، حال مقیم فرانس، کے ہاں بیٹے اور چوہدری مزمل علی بھنڈر کے بھتیجے کی ولادت کے موقع پر دوست احباب اور برادری کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے. ساتھ ہی ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ جن احباب نے چوہدری ناصر علی بھنڈرکے بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد کے پیغامات بھیجے ان میں راجہ وقاص رضا (جرمنی)، محمد ناصر، مصطفیٰ، مظفر علی شاہ، ذوالقرنین علی شاہ، صغیر شاہ، عدنان، چوہدی فرخ نواز (فرانس) شامل ہیں جب کہ پاکستان سے مبارکباد بھیجنے والوں میں اسد حسین، محمد محسن (پنجاب پولیس)، محمد وقاص (پاک آرمی)، یاسر، کاشف، حاجی فرید، طالب حسین، اسد حسین اور چوہدری محمد اشفاق نمایاں ہیں.
چوہدری ناصر علی بھنڈر نے بیٹے کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے دوست احباب کے نام طویل جذباتی اور محبت بھرا پیغام دیا. ان کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا یاد گار وقت ہے. اولاد کی محبت واقعی بہت خوب صورت ہوتی ہے۔ اُنہوں نے اس نعمت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ! میں اس نعمت اور ہر چیز کے لیے اپنے رب کا ہزاروں بار شُکرگزار ہوں. بیٹے کے آنے کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ حقیقی معنوں میں خوشی کسے کہتے ہیں. چوہدری ناصر علی بھنڈر نے ان تمام دوستوں اور برادری والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے بیٹے کے لیے پیار بھیجا، دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا.
ادارہ مدِمقابل چوہدری ناصر علی بھنڈر کے بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا گو ہے کہ اللہ رب العالمین بچے کو نیک صالح، تندرست اور دینی شعائر کا پابند بنائے اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے، آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں