اسلام آباد: ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ آج بند رہے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جوڈیشل ورک نہیں ہوگا، رجسٹرار آفس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتیں معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گی، وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد بھی بند رہے گی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون کی بندش کے باعث وفاقی آئینی عدالت میں کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہوگی، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے آج کی کاز لسٹ منسوخ کر دی، وکلاء، سائلین اور عملے کو پیش آنے والی مشکلات کے پیشِ نظر فیصلہ کیا گیا۔ عدالتی افسران اور عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کیساتھ سٹیشن چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی، اسلام آباد میں مرکزی بینچ بند رہے گا، چاروں برانچ رجسٹریاں کھلی رہیں گی، اعلامیہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری سے جاری کر دیا گیا۔


