رحیم یار خان: آتشزدگی سے 20 دکانیں، 50 سٹالز جل کرراکھ

رحیم یار خان: رحیم یار خان میں آتشزدگی سے 20 دکانیں اور 50سٹالز راکھ میں تبدیل، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ رحیم یار خان کے شاپنگ مال میں شارٹ سرکٹ سے بھڑکنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور 20 دکانوں اور 50 کے قریب سٹالز کو جلا کر راکھ کر دیا۔ جس کے باعث دکانداروں اور اور سٹالزمالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں