ملک کے ڈیموں میں پانی کی صورت حال پر ارسا نے رپورٹ جاری کردی ۔ ارسا کی رپورٹ کے مطابق ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 62لاکھ 35ہزار ایکڑ فٹ ہے،جبکہ گذشتہ روز ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 61لاکھ 32ہزار ایکڑ فٹ تھا۔ ارسا نے رپورٹ میں کہاکہ تربیلا ڈیم میں پانی کاذخیرہ 42لاکھ 73ہزار ایکڑ فٹ جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 17لاکھ 35ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ رپورٹ کے مطابق چشمہ جھیل میں اس وقت پانی کا ذخیرہ2 لاکھ 27ہزار ایکڑ فٹ ہے، دریائوں میں پانی کی کل آمد 3لاکھ 28ہزار کیوسک جبکہ مجموعی اخراج 2لاکھ 80ہزار کیوسک ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر