یمن سے حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ

ریاض: حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل داغا گیا جسے فضا میں ہی تباہ کردیا گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے صوبے جازان پر میزائل داغا جسے سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں