سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے جب کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ہر سال کی طرح اس بار بھی 2 عیدوں کی روایت برقرار ہے۔
سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں لاکھوں افراد نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جب کہ مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
اسی طرح پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ہر سال کی طرح اس بار بھی 2 عیدوں کی روایت برقرار ہے جہاں مقیم افغان مہاجرین بھی عید منا رہے ہیں جس کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملائشیا، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں بھی آج مسلمان عید الاضحیٰ منا رہے ہیں۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر