ترک صدر 7ستمبر کو ایران کا دورہ کریں گے

ترک صدر رجب طیب اردوان کا 7ستمبر کو دورہ کرینگے اور ایرانی صدر حسن روحانی اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان 7 ستمبر کو ایران کے دورے پر جائیں گے، ایران میں اپنی مصروفیات کے دوران وہ صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ ساتھ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ ملاقات میں ادلب سمیت شام بھر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ تینوں سربراہوں کے درمیان شام کے موضوع پر پہلے مذاکرات روس کے شہر سوچی میں اور دوسرے 3 اپریل کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں