راولپنڈی: میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اس سال یومِ دفاع و شہدا منفرد انداز میں منایا جائے گا، مرکزی تقریب جی ایچ کیو سے براہ راست نشر کی جائے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شہدا کے لواحقین کا شکریہ ادا کیا جائے گا، شاپنگ مالز شہدا کی تصاویر سے سجائے جائیں گے، بسوں، وینوں، ٹرکوں، پرائیویٹ گاڑیوں پر شہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی، تمام ایئر پورٹس پر شہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی۔
میجر جنرل آصف غفور نے قوم سے بھرپور شمولیت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں شہدا کی یاد اور وطن سے محبت کی تقریبات ہونگی، آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہدا کو یاد رکھیں، شہید ہمارے اصل ہیرو ہیں، شہیدوں کو سلام، ہمیں پاکستان سے پیار ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر