پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں وتبادلے

لاہور: پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے کر دیئے گئے۔ مختلف ریجنز کے 15 پولیس افسران کا دوسرے عہدوں پر تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شجاعت علی رانا کو ایس پی پی ایچ پی گوجرانوالہ اور اُم سلمیٰ ملک کو ایس پی پی ایچ پی فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔
مستنصر عطا باجوہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ ایلیٹ سکول، آفتاب احمد کو ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد، احمد محی الدین کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی فیصل آباد، نوید اختر کو بٹالین کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح آصف امین اعوان کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور، جاوید اقبال باجوہ کو ایس پی لیگل بہاولپور ریجن، منصور الحق رانا کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہور، غلام دستگیر کو ایس ڈی پی او لیاقت پور رحیم یار خان، ثناء اللہ کو ایس ڈی پی او صدر مظفرگڑھ، فیاض الحق نعیم کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اٹک، بابر ممتاز کو ایس ڈی پی او کھاریاں گجرات اور عطا الرحمان کو ایس ڈی پی او شور کوٹ جھنگ تعینات کیا گیا ہے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں