کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس295.03 پوائنٹس کی کمی سے 42249.44 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 10 ارب52 کروڑ 83 لاکھ 88 ہزار612 روپے کی کمی ہوئی جب کہ تجارتی حجم میں ایک ارب 94 کروڑ11 لاکھ 81 ہزار 425 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ خرید و فروخت میں 4 کروڑ 88 لاکھ 73 ہزار 410 حصص کی کمی ہوئی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس میں203.97 پوائنٹس کی مندی سے 20861.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 21.20 پوائنٹس کی کمی ہوئی مجموعی طور پر 390 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 96 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 266 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 13 کروڑ 47 لاکھ 91 ہزار 920 حصص کا کاروبار ہوا۔
