جنرل زبیرمحمودحیات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیےماسکو پہنچ گئے

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیرمحمودحیات نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے چیفس آف جنرل سٹاف کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔
فورم کو میزبان ملک کی جانب سے بین الاقوامی جغرافیائی اور سیاسی صورتحال اورمختلف تنازعات زدہ علاقوں میں دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جنرل زبیرمحمودحیات نے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی عظیم قربانیوں کواجاگرکیا۔ اجلاس کے موقع پر انہوں نے چینی فوج کے چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل لی Zoucheng اورتاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل Sobirzoda امام علی عبدالرحیم سے بھی ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں