اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہ ہونااقوام متحدہ کی ساکھ پرسوالیہ نشان ہے‘ یواین چارٹر کے تحت عالمی امن‘ سیکیورٹی یقینی بنائی جائے‘دنیا میں کشیدگی اور فساد بڑھنے سے عالمی سیکیورٹی صورتحال مزید غیر یقینی ہوگئی ہے۔جمعرات کو اقوم متحدہ میں تنازعات کے ثالثی اور ان کے حل سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہ ہونااقوام متحدہ کی ساکھ پرسوالیہ نشان ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ افسوس ہے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر ابھی تک عمل نہ ہوسکاجبکہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں سب سے پرانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کشیدگی اور فساد بڑھنے سے عالمی سیکیورٹی صورتحال مزید غیر یقینی ہوگئی ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی امن یقینی بنایا جائے جبکہ خطے میں دیرپا امن کے مقاصد کے حصول میں ناکام نہیں ہونا چاہیے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر