دنیا بھر میں مسلمانوں کے احتجاج کے باعث ہالینڈ میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کردیا گیا۔ خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈر نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث دنیا بھرمیں مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور مختلف ممالک میں اس کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے اب وہ مقابلہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
پاکستان نے بھی اس معاملے پر حکومتی و عوامی سطح پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اس معاملے کو او آئی سی اور اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا جس کے لیے وزیر خارجہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اسی ضمن میں پاکستان بھر میں مختلف جماعتوں کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا. ان کا مطالبہ تھا کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔