اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے. حکومت نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کا جواب دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق پٹرول 2 روپے 41 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 46 پیسے فی لٹر کم کر دی گئی ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 83 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 106روپے57 پیسے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 روپے 50 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ تاہم لائٹ ڈیزل 60 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل 60 پیسے مہنگا ہو کر 75 روپے 96 پیسے فی لٹر میں فروخت ہو گا۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر