لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 21 برس بیت گئے

لندن: دلفریب مسکراہٹ اور خوبصورتی کے سبب لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 21 برس بیت گئے۔ شاہی خاندان نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ڈیانا فرانسس اسپنسریکم جولائی 1961 کو انگلینڈ میں پیدا ہوئیں، 1981 میں شہزادہ چارلس کیساتھ ان کی شادی کی تقریبات کو ٹیلی ویژن پر براہ راست پوری دنیا میں 75 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا۔ ان کے ہاں دو بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی پیدائش ہوئی۔ لیڈی ڈیانا نے پاکستان کا بھی دورہ کیا اورشوکت خانم کینسر ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی، لیڈی ڈیاناکی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار رہی۔ اگست 1996 میں شہزادہ چارلس اورلیڈی ڈیانا نے ایک دوسرے سے راستے جدا کرلئے، پھر وہ 31 اگست 1997 کو پیرس میں ٹریفک حادثے کے دوران زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں