ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر مِلک سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھرمیں دودھ کی چیکنگ کی۔ مجموعی طور پر2041گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 407گاڑیوں کا دودھ ملاوٹ ذدہ پایا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص دودھ کے خلاف صوبہ بھر میں جاری مہم میں لاہور سمیت صوبہ بھرکے مختلف شہروں کے داخلی راستوں پر علی الصبح ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ کرتے ہو ئے53616لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔لاہور میں داخل ہونے والی 244گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران60گاڑیوں میں موجود 6654لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ لاہور میں گجومتہ، سگیاں، راوی ٹول پلازہ، ٹھوکر اور رائے ونڈ روڈ پر ناکے لگائے گئے۔ لاہورریجن میں مجموعی طور پر1023گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہو ئے27239لیٹر دودھ تلف کیا گیا۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ علی الصبح ناکے لگانے کا مقصد عام صارفین تک ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ کھلے دودھ کے ساتھ ساتھ ڈبے والے دودھ کے بھی باقاعدگی سے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ دودھ میں ملاوٹ پر قابو پانے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر پاسچرائزیشن پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔ جدید ممالک میں کھلے دودھ کی فروخت کی اجازت نہیں، صرف بوتل میں بند پاسچرائز دودھ ملتاہے۔کھلے دودھ کی مسلسل چیکنگ کے لیے سرپرائز کاروائیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر