نیویارک: امریکی ادارے ایف بی آئی نے لاکھوں ڈالر مالیت کے روبی جڑے جوتے تیرہ برس بعد برآمد کر لیئے. جوتے انیس سو انتالیس میں بنی فلم ”دی وزرڈ آف اوز” The Wizard of Oz میں اداکارہ جوڈی گارلینڈ نے پہنے تھے۔ مینیا پولس میں ایف بی آئی کی سپیشل ایجنٹ جِل سینبرن نے پریس کانفرنس میں جوتے پیش کئے، جوتے جوڈی گارلینڈ میوزیم کی ملکیت ہیں، انہیں ستائیس اگست دو ہزار پانچ کی رات چرایا گیا۔ دو ہزار پندرہ میں ایک گمنام شخص نے جوتے واپس کرنے پر دس لاکھ ڈالر کی پیشکش کی تھی۔ پولیس نے ناکامی کے بعد ایف بی آئی کی خدمات حاصل کیں۔