95 سالہ بزرگ نے 41 منٹ مسلسل تیراکی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

نیکوسیا: جنگ عظیم دوم میں حصہ لینے والے 95 سالہ برطانوی فوجی نے تیراکی میں ایک سال قبل قائم کردہ اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شخص رے وولے نے قبرص کے ساحلی علاقے میں سمندر کی 40.6 میٹر گہرائی میں 44 منٹ تک سکوبا تیراکی کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس طرح ایک سال قبل 41 منٹ تک تیراکی کے اپنے ہی ریکارڈ کو توڑ دیا جب کہ اُس وقت وہ 94 سال کے تھے۔ نئے ریکارڈ پر انہیں ’’ضعیف ترین سکوبا تیراک ‘‘ کا لقب دیا گیا۔ رے وولے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں، 94 سال کی عمر میں 41 منٹ تک تیراکی کی اور اب ایک سال بعد 95 سال کی عمر میں 44 منٹ تک تیراکی کر کے میں نے خود کو توانا اور فٹ ثابت کردیا ہے جس پر میں اپنی ٹیم کا بھی شکر گزار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں