لاہور: پنجاب حکومت کا نئے مالی سال میں مزید دانش اسکول نہ بنانے کا فیصلہ، عمارتوں کو ہائر ایجوکیشن کے منصوبوں میں استعمال کرنے کی تجویز دے دی۔ پنجاب بجٹ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے دانش سکولز پر سخت مؤقف اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ دانش اسکول پر جتنا خرچ ہو رہا ہے اتنا فائدہ نہیں، نئے دانش سکول نہ بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ اجلاس میں دانش سکولز کی عمارتیں ہائیر ایجوکیشن کیلئے استعمال کرنے کی تجویز دی گئی۔ دانش سکولز میں زیر تعلیم طلبہ اور عمارتوں کے مستقبل کا فیصلہ محکمہ تعلیم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر