بیوروکریسی کے عالیشان گھروں کی تفصیلات طلب

صو با ئی حکو مت نے سیکرٹری بلدیات عارف انور بلوچ کو 10 مرلہ سے 5 کنال تک کی رہائش گاہوں کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کر دی ہے، بنگلوں اور ریسٹ ہاسز کی نیلامی کا حتمی فیصلہ وزیرِاعظم کریں گے۔ مراسلہ کے مطابق حکومت نے سیکرٹری بلدیات عارف انور بلوچ سے رہائش گاہوں اور ریسٹ ہاسز کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں ہیں جن میں دس مرلہ سے پانچ کنال تک کی رہائش گاہوں کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔اصل حقائق پر مبنی کوائف کا سرٹیفکیٹ سیکشن آفیسر اسٹیٹ کو جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ سیکرٹری بلدیات سرکاری افسروں کے زیرِ استعمال بنگلوں اور رہائش گاہوں کی رپورٹ سینئر وزیر کو پیش کرینگے جس کے بعد سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان وزیرِاعظم عمران خان کو بریفنگ دینگے۔سرکاری بنگلوں اور رہائش گاہوں کی نیلامی کا حتمی فیصلہ وزیرِاعظم عمران خان کرینگے۔ مراسلہ کے مطابق سٹیٹ افسروں نے بلدیات، کمشنر آفس، ڈی سی آفس، میٹرپولیٹن کارپوریشن سمیت دیگر محکموں کے افسروں سے دو روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ڈی جی لوکل گورنمنٹ، کمشنر ایڈمن آفیسر، ڈی سی ایڈمن آفیسر اور میٹرپولیٹن کارپوریشن کے چیف آفیسر نے تمام افسروں کی سرکاری رہائش گاہوں کی تفصیلات مرتب کرنا شروع کر دیں ہیں۔ دو روز تک تمام تر تفصیلات سٹیٹ سیکشن آفیسر کو دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں