چین نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے اور اس عزم کا پختہ اعادہ کیا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک مستفید ہوں گے ۔ چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چین نے وزیراعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا پیغام وزیرخارجہ نے وزیراعظم کو پہنچادیا ہے ۔ چینی وزیر خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاک چین دوستی مثالی حیثیت رکھتی ہے ۔ سی پیک سے دونوں ممالک مستفید ہوں گے ۔ وزیراعظم عمران خان کو دورہ چین کی دعوت بھی دی گئی ہے ۔ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی اہم جزو ہے چینی قیادت کے نیک خواہشات کے پیغام پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر