بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 6 سو میگاواٹ تک پہنچ گیا

وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5600 ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارتِ توانائی کی جانب سے انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 6 سو میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے، رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت بجلی کی کل طلب 24 ہزار میگا واٹ ہے جب کہ بجلی کی پیداوار 18 ہزار 400 میگا واٹ ہے۔ ملک میں بجلی بنانے کے مختلف ذرائع ہیں جن میں پانی سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 500 میگا واٹ ہے اور سرکاری بجلی گھر 6 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جب کہ پرائیویٹ بجلی گھروں سے 7 ہزار 2 سو میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے اور دیگر ذرائع سے 5 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ شارٹ فال کے باعث شہروں میں 4 سے 6 اور دیہی علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں