نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازانتقال کرگئیں ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں دوران علاج انتقال کرگئیں۔ کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبعیت بگڑنے پر دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔ شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت جمعہ کے روز پاکستان لائی جائے گی۔ گزشتہ کئی ماہ سے لندن کے ہارلے سٹریٹ میں زیرِ علاج سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کا قضائے الہیٰ سے انتقال ہو گیا ہے۔ شریف فیملی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی میت کو جمعہ کے روز پاکستان لایا جائے گا اور اسی روز ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی میت ہسپتال سے مردہ خانے منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کیلئے ان کے خاوند سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا پے رول پر رہائی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جنازے میں شرکت کے لئے رہا کیا جائے گا۔ پے رول پر تینوں کی رہائی کا فیصلہ ہوم سیکرٹری ازخود کر سکتے ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پے رول پر رہائی زیادہ سے زیادہ تین دن کے لئے مل سکتی ہے، پے رول پر رہائی کے دوران پولیس اہلکار ساتھ موجود ہونگے۔ بیگم کلثوم نواز کا انتقال ایسے وقت میں ہوا ہے جب ان کا خاندان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ ان کےشوہر اور بیٹی جیل میں ہیں اور دونوں بیٹے پاکستان میں قانونی طور پر مفرور قرار دیے جا چکے ہیں۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر