بیگم کلثوم نواز کی زندگی پر ایک نظر

کلثوم نواز شریف پاکستانی سیاست دان، رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی شریک حیات ہیں۔ کلثوم صاحبہ پی ایچ ڈی (ڈاکٹر آف فیلوسفی) بھی ہیں۔ وہ 1999ء سے 2002ء تک پاکستان مسلم لیگ کی صدر بھی رہی ہیں اور تین بار 1990ء تا 1993ء، 1997ء تا 1999ء اور 2013ء تا 2017ء تک خاتون اول پاکستان بھی رہی ہیں۔
کلثوم نواز لاہور میں ایک کشمیری خاندان میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے 1970ء میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ پھر انہوں نے 1972ء میں فارمین کرسچین کالج سے اردو ادب میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔اس کے علاوہ اردو شاعری میں جامعہ پنجاب سے ایم اے کیا۔ کلثوم صاحبہ کے دو بہنں اور ایک بھائی ہے۔
2017 میں نواز شریف کو نااہل کیئے جانے کے بعد بیگم کلثوم نواز نے شوہر کی خالی نشت پرالیکشن لڑا اور حلقہ این اے 120 سے ضمنی الیکشن جیت کر قومی اسمبلی کی رکن بنی، بیگم کلثوم نواز کو اس وقت شہرت ملی جب اکتوبر 1999 میں فوجی جنرل پرویز مشرف نے نواز شریف کا تختہ الٹ کے گرفتار کر لیا،خاندان اور پارٹی کو کڑے وقت میں سمبھالنے والی کلثوم نواز ہی تھیں ،فوجی مداخلت کے خلاف پر عزم کلثوم نواز نے بھرپوراحتجاجی مہم چلائی، بیگم کلثوم نے1999 سے 2002 تک مسلم لیگ کو بطور صدر مشکل حالات میں سمبھالے رکھا, کلثوم نواز نے 12 اکتوبر 1999 کے دن کو پاکستان کی تاریخ جمہوریت اور آئینی سیاست کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں