نواز شریف، مریم اور صفدر کی ضمانت منسوخی کیخلاف رواں ہفتے اپیل کا امکان

اسلام آباد: نواز شریف، مریم اور صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں ضمانت کی منسوخی کے لئے نیب کی جانب سے رواں ہفتے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے سپریم کورٹ میں تینوں ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لئے اپیل دائر کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کی مصدقہ نقل حاصل کر لی گئی ہے جس کی روشنی میں اپیل تیار کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں قانونی سقم کو مد نظر رکھ کے اپیل دائر کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام نے پراسیکوشن کو یہ کیس بھرپور طریقے سے لڑنے کی ہدایت کی ہے۔ نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست رواں ہفتے ہی سپریم کورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے نواز شریف، مریم اور صفدر کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں