طب کا نوبل انعام امریکی، جاپانی سائنسدانوں کے نام

کینسر کے علاج میں انقلابی طریقہ کار کو دریافت کرنے والے امریکی اور جاپانی سائنسدانوں کو طب کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جیمز ایلیسن اور تاشیوکو ہونجو کو طب کے نوبیل انعام کے ساتھ 90 لاکھ سوئیڈش کرونر بھی دیئے جائیں گے۔ ان دونوں سائنسدانوں کو نوبیل انعام دینے کی وجہ ان کی جانب سے یہ دریافت بنی کہ جسمانی دفاعی نظام کو کس طرح کینسر زدہ خلیات پر حملہ کرنے کے لیے تیار کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں