کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج ملا جلا رجحان رہا، انٹربینک میں ڈالر معمولی سا مہنگا ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا۔
انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 37 پیسے مہنگا ہو کر 286 روپے 56 پیسے پر بند ہوا، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 286 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپےسستا ہوکر 303 روپےکا ہوگیا ہے۔