اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشنز آرڈرز جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے پروڈکشنز آرڈرز جاری کر دیے ہیں۔ پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے کے بعد شہباز شریف قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کر سکیں گے، قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف ان دنوں آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کی تحویل میں ہیں۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر